0

رانا محمد شفیق خان پسروری کے ڈیرے پر فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہیں ڈاکٹر فیض احمد بھٹی

غازی اسلام رانا محمد شفیق خان ملتِ اسلامیہ اور سچی صحافت کا عظیم سرمایہ و اثاثہ ہیں، ہم ان کے ساتھ شانہ بہ شانہ کھڑے ہیں
واقعہ میں ملوث ملزمان کو فوری گرفتاری کیا جائے اور ان کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے
جہلم ( نیوزلائن) ابن عباس اسلامک سینٹر جہلم کے چیئرمین ڈاکٹر فیض احمد بھٹی کی زیرصدارت ایک ہنگامی اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں معروف اسلامی سکالر، ممبر اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر رانا محمد شفیق خان پسروری (نائب امیر مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان) کے ڈیرے پر رات گئے ہونے والی فائرنگ کے واقعہ کی شدید مذمت کی گئی۔ ڈاکٹر فیض بھٹی نے کہا واقعہ کی اعلی سطح پر انکوائری کروائی جائے۔ اور اس دہشگردانہ حملے میں ملوث تمام ملزمان کو فوری گرفتاری کر کے ان کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے۔ اس موقع پر ڈاکٹر فیض بھٹی نے یہ بھی کہا کہ غازی اسلام رانا محمد شفیق خان ملتِ اسلامیہ اور سچی صحافت کا عظیم سرمایہ و اثاثہ ہیں۔ ہم ان کے ساتھ شانہ بہ شانہ کھڑے ہیں۔ اور دعا گو ہیں کہ اللہ تعالی اُن اور انکی فیملی حفاظت فرمائے۔ اجلاس رئیس المرکز ڈاکٹر فیض احمد بھٹی، مدیر المرکز حافظ ساجد محمد مدنی، قاری ظفر اقبال، لالہ محمد ظفر، چودہری محمد آصف گوندل، میاں یحیی رزاق، مرزا نثار مغل، قاری عرفان الہی، زاہد محمود اور دیگر منسوبین و دارسین مرکز ابن عباس نے شرکت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں