جہلم: جی ٹی روڈ جادہ چوک کے قریب کار، موٹر سائیکل اور پیدل راہگیر میں تصادم، خاتون سمیت 4 افراد زخمی
جہلم ( نیوزلائن) جی ٹی روڈ پر جادہ چوک کے قریب کار، موٹر سائیکل اور پیدل چلنے والے شخص کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ایک خاتون سمیت چار افراد زخمی ہوگئے۔
ریسکیو 1122 کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم ایک ریسکیو موٹر بائیک اور دو ایمبولینسوں کے ہمراہ فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی۔ ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور بعد ازاں انہیں قریبی ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز (ڈی ایچ کیو) ہسپتال منتقل کر دیا۔
0











