پشاور میں 9 مئی کو ریڈیو پاکستان حملہ کیس میں سہیل آفریدی سمیت 5 ملزمان کے خلاف وارنٹ گرفتاری جاری کردیے گئے۔
پبلک پراسیکیوٹر نے انسداددہشتگردی عدالت میں کیس میں پولیس کا چالان جمع کروادیا، چالان میں سہیل آفریدی، کامران بنگش اور تیمور سلیم جھگڑا سمیت دیگرنامزد ہیں۔
عدالت نے قرار دیا کہ کیس میں چالان جمع ہوگیا، ملزمان نامزد ہوگئے، انسداد دہشت گردی عدالت نے ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔ ملزمان میں سہیل آفریدی، کامران بنگش اور تیمور سلیم جھگڑا شامل ہیں۔
چالان کے مطابق ریڈیو پاکستان کی درخواست پر عدالت نے نادرا اور پنجاب فرانزک سے ملزمان کی شناختی تصدیق کروائی، دونوں رپورٹس میں ملزمان کے حملہ کیس میں موجودگی کی تصدیق ہوئی۔
پولیس رپورٹ کے مطابق فرانزک رپورٹ کی روشنی میں سہیل آفریدی کی ریڈیو پاکستان حملے کے مقام پر موجودگی کی تصدیق ہوئی ہے۔ رپورٹ میں تیمور سلیم جھگڑا اور کامران بنگش کی بھی ریڈیو پاکستان حملے کے مقام پر موجودگی کی تصدیق کا کہا گیا ہے۔
0











