0

یمنی مسلح افواج کا گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 239 حوثی جنگجوؤں کو ہلاک یا زخمی کرنے کا دعویٰ

یمنی مسلح افواج کا گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 239 حوثی جنگجوؤں کو ہلاک یا زخمی کرنے کا دعویٰ
ویب ڈیسک
یمنی حکومت کی مسلح افواج کا کہنا ہے کہ انہوں نے حوثیوں کے خالف جاری آپریشن ’فجرِ الیمن‘ کے تحت گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران حوثی ملیشیا کی عسکری صلاحیتوں کے خلاف 749 ٹارگٹڈ کارروائیاں کی ہیں جن میں 239 حوثی کمانڈروں اور جنگجوؤں کو ہلاک یا زخمی کر دیا گیا ہے۔
مسلح افواج کے ترجمان کرنل ماجد النزیلی نے ایک باضابطہ بیان میں بتایا کہ ان کارروائیوں کے دوران حوثیوں کے فیلڈ کمانڈ سینٹرز، قلعہ بندیوں، توپ خانے کے ٹھکانوں اور نقل و حرکت و رسد کے لیے استعمال ہونے والی گاڑیوں کو کامیابی سے نشانہ بنایا گیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ان وسیع فوجی کارروائیوں میں مجموعی طور پر 117 گاڑیاں اور مختلف قسم کا فوجی ساز و سامان بھی تباہ یا مکمل طور پر ناکارہ بنا دیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں