0

پنڈ دادن خان : گیس سلنڈر لیک ہونے سے گھر میں آتشزدگی، خاتون جاں بحق، بیٹا 90 فیصد جھلس گیا

جہلم (نیوزلائن) تحصیل پنڈ دادن خان کے علاقے کوٹ کلاں کے قریب گھر میں ایل پی جی گیس سلنڈر لیک ہونے سے کمرے میں آگ بھڑک اٹھی، جس کے نتیجے میں 63 سالہ خاتون جاں بحق جبکہ ان کا 33 سالہ بیٹا شدید جھلس کر زخمی ہو گیا۔ ریسکیو 1122 کے مطابق زخمی شخص کا جسم تقریباً 90 فیصد جھلس گیا۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو کنٹرول روم جہلم نے دو ایمبولینسز جائے وقوعہ پر روانہ کر دیں۔ ریسکیو اہلکاروں نے جاں بحق خاتون اور زخمی شخص کو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال پنڈ دادن خان منتقل کر دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں