0

فلاحی تنظیم اسلام قریشی ویلفیئر ٹرسٹ کے زیرِ اہتمام جہلم میں 23 مستحق جوڑے ازدواجی بندھن میں بندھ گئے. وزیر مملکت بلا ل اظہر کیانی کی خصوصی شرکت

جہلم (نیوزلائن) فلاحی تنظیم اسلام قریشی ویلفیئر کے زیرِ اہتمام 27ویں اجتماعی شادیوں کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں 23 مستحق جوڑے ازدواجی بندھن میں بندھ گئے۔ سادہ مگر پروقار تقریب میں خوشی، محبت اور انسانی ہمدردی کے جذبات نمایاں رہے۔تقریب میں وزیر مملکت بلال اظہر کیانی نے خصوصی شرکت کی
تقریب کے دوران دلہنوں نے نکاح ناموں پر دستخط اور انگوٹھے ثبت کرکے زندگی کے نئے سفر کا آغاز کیا۔ دلہنوں کے چہروں پر خوشی اور مسکراہٹیں نمایاں تھیں۔
اسلام قریشی ویلفیئر کے بانی اسلام قریشی نے بتایا کہ تمام دلہنوں کو گھریلو ضروریات کے لیے جہیز کا مکمل سامان فراہم کیا جا رہا ہے، تاکہ وہ اپنی نئی زندگی کا آغاز بہتر انداز میں کر سکیں۔
تقریب میں ضلعی انتظامیہ، سماجی و فلاحی تنظیموں کے نمائندوں، شہری و صحافتی حلقوں کے عمائدین اور مختلف مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ شرکا کے مطابق تقریب کا نمایاں پہلو یہ تھا کہ ہر دولہا اور دلہن کے 50، 50 عزیز و اقارب کے لیے کھانے کا خصوصی انتظام بھی کیا گیا، تاکہ خاندان اس خوشی میں بھرپور شرکت کر سکیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں