0

شہبازشریف سے مولانا فضل الرحمان کی ملاقات، قومی و سیاسی امور پر مشاورت

وزیراعظم شہباز شریف اور مولانا فضل الرحمن کی وزیراعظم ہاؤس میں اہم ملاقات ہوئی جس دوران اہم قومی و سیاسی امور پر مشاورت کی گئی ۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان ملاقات تقریبا پونے 2 گھنٹے تک جاری رہی جس کے بعد مولانا فضل الرحمان وفد کے ہمراہ وزیراعظم ہاؤس سے واپس روانہ ہوئے ۔
جے یو آئی ایف کے رہنما کامران مرتضیٰ، مولانالطف الرحمان اور مولانا عطاالحق بھی ہمراہ تھے ۔
وزیراعظم شہبازشریف سے ملاقات کے بعد مولانا فضل الرحمان واپس گھر پہنچے جہاں وہ دیگر پارٹی قیادت کو اعتماد میں لیں گے جبکہ اپوزیشن کیساتھ دوبارہ رابطے بھی متوقع ہیں ۔
واضح رہے کہ مولانا فضل الرحمان کی کچھ دیر قبل وزیراعظم سے ٹیلیفون پر بات چیت ہوئی اور شہبازشریف نے انہیں ملاقات کی دعوت دی تھی۔ جس کے بعد مولانا فضل الرحمان ملاقات کیلئے وزیراعظم ہاؤس آئے۔
یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ آج 10 اکتوب کی شام ایوان صدر میں وزیراعظم شہبازشریف نے صدر آصف علی زرداری سے اہم ملاقات کی جس دوران خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی نافذ کرنے پر اتفاق بھی کر لیا گیا

اپنا تبصرہ بھیجیں