0

سوہاوہ: ڈیم میں نہاتے ہوئے 27 سالہ نوجوان ڈوب کر جاں بحق

جہلم (میوزلائن): تحصیل سوہاوہ کے علاقے بنگالہ لہڑی کے قریب ڈیم میں نہاتے ہوئے 27 سالہ نوجوان ڈوب کر جاں بحق ہوگیا۔
ریسکیو 1122 کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایک ایمبولینس اور واٹر ریسکیو وین جائے وقوعہ پر روانہ کی گئی۔ ریسکیو ٹیم نے پہنچتے ہی ڈوبنے والے نوجوان کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کردیا۔
ریسکیو 1122 کے مطابق سرچ آپریشن میں 6 ریسکیورز نے حصہ لیا، جن میں 2 تیراک اور 2 غوطہ خور شامل تھے۔ ٹیم نے تقریباً 500 میٹر کے علاقے میں سکوبا سرچ آپریشن جاری رکھا۔
مسلسل تلاش اور پیشہ ورانہ کوششوں کے بعد ریسکیو ٹیم نے نوجوان کی لاش تلاش کرلی، جسے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال سوہاوہ منتقل کردیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں