0

ایران کا آبنائے ہرمز میں ایک اورامریکی ڈرون مار گرانے کا دعویٰ

ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے آبنائے ہرمز میں ایک اور امریکی ڈرون مار گرانے کا دعویٰ کردیا۔
پاسدارانِ انقلاب کے مطابق امریکی ایم کیوون ڈرون کو جدید فضائی دفاعی نظام کے ذریعے نشانہ بنا کر تباہ کیا گیا۔ ایرانی حکام کے مطابق جنگ کے دوران اب تک 69 امریکی ڈران مار گرائے گئے تاہم امریکی کانگریس کی رپورٹ میں 49 ڈرونز تباہ ہونے کی تصدیق ہوچکی ہے۔
دوسری جانب ایران تنازع حل کرنے کیلئے اِس بار امریکا کی جانب سے اہم قدم اٹھایا گیا ہے۔ امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ کے مطابق نائب امریکی صدر صدر جے ڈی وینس نے صدر ٹرمپ کی ہدایت پر ایران کی نیشنل سیکیورٹی کونسل کے جنرل سیکرٹری محسن رضائی کو خط لکھا ہے۔
رپورٹ کے مطابق خط کا مقصد مذاکرات دوبارہ شروع کرنا ہے اور یہ خط صدر ٹرمپ کی ہدایت پر لکھا گیا۔ امریکی حکام کا خیال ہے کہ سخت گیر ایرانی رہنماؤں سے براہ راست بات چیت بہتر نتائج دے سکتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں