ناکہ بندی کے دوران ملزمان کی مبینہ فائرنگ، فرار ہوتے ہوئے رکشے سے گر کر ملزم زخمی؛ پسٹل اور رکشہ برآمد
جہلم (نیوزلائن) سی سی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل اور رکشہ چوری سمیت دیگر وارداتوں میں پولیس کو مطلوب ملزم کامران عرف کاموں کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔
ذرائع کے مطابق سی سی ڈی اہلکاروں نے ناکہ بندی کے دوران مشکوک ملزمان کو روکنے کی کوشش کی تو ملزمان نے مبینہ طور پر پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کردی۔ پولیس کی جانب سے جوابی کارروائی کے دوران ملزمان نے فرار ہونے کی کوشش کی۔
ذرائع کے مطابق فرار کے دوران ملزم کامران عرف کامو رکشے سے گر کر زخمی ہوگیا، جسے سی سی ڈی اہلکاروں نے زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔
کارروائی کے دوران گرفتار ملزم کے قبضے سے پسٹل اور رکشہ بھی برآمد کیا گیا۔ زخمی ملزم کو طبی امداد کے لیے ٹی ایچ کیو اسپتال پنڈ دادن خان منتقل کردیا گیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار ملزم کامران عرف کامو موٹر سائیکل چوری، رکشہ چوری سمیت دیگر وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھا۔ ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے جبکہ پولیس کی جانب سے واقعے کے حوالے سے قانونی کارروائی بھی عمل میں لائی جا رہی ہے۔
0











