0

جہلم: نور ویلفیئر سوسائٹی کے زیرِ اہتمام فلاحی تقریب، مستحق افرادِ باہم معذوری میں راشن اور نقد رقم تقسیم کی گئی

جہلم (نیوز لائن ) نور ویلفیئر سوسائٹی کے زیرِ اہتمام دفتر ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر و بیت المال جہلم میں فلاحی تقریب منعقد ہوئی، جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوشل سروسز ماہم مشتاق نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر جنرل سیکرٹری نور ویلفیئر سوسائٹی چوہدری فرحت کمال ضیاء ایڈووکیٹ نے مستحق افرادِ باہم معذوری میں راشن باکس اور نقد رقم تقسیم کی۔ ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر علیم یوسف اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر سہیل ناصر بھی موجود تھے۔ ماہم مشتاق نے سوسائٹی کی فلاحی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ افرادِ باہم معذوری کی فلاح و بہبود ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ انہوں نے سرکاری اداروں اور سماجی تنظیموں کے باہمی تعاون اور فلاحی سرگرمیوں کے تسلسل پر بھی زور دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں