جہلم: دینہ میں کار اور ایوری وین میں تصادم، خاتون اور دو بچے زخمی
جہلم (نیوزلائن) تحصیل دینہ میں بوڑا جنگل کے قریب کار اور ایوری وین کے درمیان تصادم کے نتیجے میں خاتون اور اس کے دو بچے زخمی ہوگئے۔
ریسکیو 1122 کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔ حادثے میں ایک خاتون، اس کا 12 سالہ بیٹا اور 7 سالہ بیٹی زخمی ہوئے۔
ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد مزید علاج کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز (ڈی ایچ کیو) اسپتال جہلم منتقل کر دیا۔
0











