0

جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی رہنمامولانا اسعد محمود کا جہلم کا تعزیتی دورہ، مرحومین کے اہلخانہ سے تعزیت

جے یو آئی پنجاب کی قیادت بھی ہمراہ، میاں محمد رفیق اور قاری خالق داد عثمان کی اہلیہ کے انتقال پر تعزیت، مرحومین کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے صبر کے لیے دعا
جہلم (نیوزلائن): جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے مرکزی رہنما اور مولانا فضل الرحمن کے صاحبزادے مولانا اسعد محمود نے امیر جے یو آئی پنجاب مولانا محمد امجد خان اور جنرل سیکرٹری جے یو آئی پنجاب حافظ نصیر احمد احرار کے ہمراہ جہلم کا تعزیتی دورہ کیا۔
اس موقع پر مرکزی و صوبائی قائدین نے جے یو آئی ضلع جہلم کے سابق امیر میاں محمد رفیق مرحوم کے اہلخانہ سے ملاقات کی اور ان کی وفات پر تعزیت و دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔ قائدین نے مرحوم کے درجات کی بلندی اور مغفرت کے لیے دعا کی۔
بعدازاں مولانا اسعد محمود، مولانا محمد امجد خان اور حافظ نصیر احمد احرار نے جے یو آئی ضلع جہلم کے موجودہ امیر قاری خالق داد عثمان سے ان کی اہلیہ کے انتقال پر تعزیت کی اور غمزدہ خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔
اس موقع پر مرحومہ کے ایصالِ ثواب، مغفرت اور لواحقین کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی گئی۔ قائدین نے سوگوار خاندانوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحومین کے لیے دعائے مغفرت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں