اینٹی کرپشن عدالت راولپنڈی کا دونوں ملزمان کو رہا کرنے کا حکم دیا تھا
جہلم (نیوزلائن): اینٹی کرپشن کے مقدمے میں نامزد ریڈر اظہر نسیم اور آپریٹر ندیم کی ضمانت منظور کرلی گئی۔ اینٹی کرپشن عدالت راولپنڈی نے دونوں ملزمان کی درخواستِ ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دے دیا۔
ذرائع کے مطابق دونوں ملزمان اینٹی کرپشن کے مقدمے میں زیرِ حراست تھے، جنہوں نے ضمانت کے حصول کے لیے عدالت سے رجوع کیا تھا۔
عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد دونوں ملزمان کی درخواستِ ضمانت منظور کرلی۔ عدالتی حکم کے بعد دونوں ملزمان کی رہائی عمل میں لائی گئی۔
0











