منی فوج کا حوثیوں کے خلاف آپریشن فجرِالیمن جاری،تازہ کارروائی میں 427 جنگجو ہلاک ہوگئے۔
یمنی مسلح افواج نےآپریشن فجرِالیمن کےتحت حوثی باغیوں کےخلاف بڑی کارروائیوں کا دعویٰ کیاہے،گزشتہ چندگھنٹوں کےدوران حوثی قیادت،اجتماعات اورفوجی کانوائےکو نشانہ بنایا گیا، حوثیوں کی کمک، فوجی ٹھکانوں اور رسد کے ذرائع پر بھی حملے کیے گئے۔
یمنی فوج کاکہنا ہےکہ صوبہ الجوف کےمختلف محاذوں پر کئی اہم مقامات اور اسٹریٹجک پوزیشنز کا کنٹرول حاصل کرلیاگیا،آپریشن کےتحت 24 گھنٹوں میں 427 حوثی جنگجوہلاک کیےگئےجبکہ 142 فوجی گاڑیاں، جنگی سازوسامان اور نقل وحمل کے ذرائع بھی تباہ کیے گئے۔
یمنی فوج نے مجموعی طور پر آپریشن فجرِ الیمن کے تحت حوثیوں کے خلاف ایک ہزار 119 کارروائیاں کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
0











