بیرسٹر سلمان صفدر کی اڈیالہ جیل میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی سے ملاقات کرادی گئی۔
سلمان صفدر کے مطابق آج سہ پہر ساڑھے 4 بجے اڈیالہ جیل حکام نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی سے 40 منٹ کی ملاقات کرائی۔
انہوں نے کہا کہ بار بار کی درخواستوں اور گزارشات پر بشریٰ بی بی سے 11 ماہ اور عمران خان سے 7 ماہ بعد ملاقات کرائی گئی ہے۔
بیرسٹر سلمان صفدر کا کہنا تھاکہ ملاقات کا دورانیہ تمام مقدمات اور قانونی امور پر بات چیت کے لیے ناکافی تھا، دونوں میاں بیوی نے اپنی صحت اور جیل میں رہنے کے حالات سے آگاہ کیا۔
ان کا مزید کہنا تھاکہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی نے بعض قانونی امور اور مقدمات سے متعلق نئی ہدایات بھی دیں۔
0











