0

ابنِ عباس اسلامک سینٹر جہلم کے زیرِ اہتمام فقید المثال تقریبِ حمد و نعت کا انعقاد

جہلم (نیوزلائن) ابنِ عباس اسلامک سینٹر جہلم کے زیرِ اہتمام فقید المثال تقریبِ حمد و نعت کا انعقاد .تقریب میں طلبائے مرکز کے مابین ہونے والے مقابلہ حُسنِ تلاوت کے نتیجہ میں طلبہ کی حوصلہ افزائی کےلیے انعامات کی بارش: طلبہ کو نقد انعامات اور اعزازی اسناد سے نوازا گیا
پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے چار طلبہ کو دس، دس ہزار اور دوسری پوزیشن حاصل کرنے والے چھے طلبہ کو پانچ، پانچ ہزار اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے چار طلباء کو تین، تین ہزار، جبکہ باقی 15 طلبہ کو دو، دو ہزار روپے اور اعزازی سندیں بطورِ انعام دی گئیں
تفصیلات کے مطابق ابن عباس اسلامک سینٹر جہلم میں حُسنِ تلاوت کے مقابلے میں جیتنے والے طلبہ کی حوصلہ افزائی کےلیے ادارے کی طرف سے انعامات کی بارش کی گئی۔
پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے چار طلبہ کو دس، دس ہزار اور دوسری پوزیشن حاصل کرنے والے چھے طلبہ کو پانچ، پانچ ہزار اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے چار طلباء کو تین، تین ہزار، جبکہ باقی 15 طلبہ کو دو، دو ہزار روپے اور اعزازی سندیں بطورِ انعام دی گئیں۔ انعامات کی تقسیم پروگرام میں آنے والے مہمان گرامی کے بدست ہوئی۔
تقریب کا انعقاد باباۓ صحافت و سیاست محمود مرزا جہلمی کی زیر صدارت، ڈاکٹر فیض احمد بھٹی کی زیر امارت، صاحبزادہ حافظ ساجد محمد مدنی کی زیر نظامت ہوا۔
تقریب میں اُستاذُ الحُفّاظ قاری عنایت اللہ کاشمیری آف گوجرانوالہ نے اپنے مخصوص انداز میں ترتیلی تلاوت اور وعظ و نصیحت فرمائی۔ جبکہ معروف نعت خوان الحاج محمد منشاء قادری نے ڈاکٹر فیض احمد بھٹی کا لکھا ہوا “نعتیہ کلام” پیش کیا۔ خوبصورت کلام اور دلکش آواز نے حاضرینِ مجلس پر وجدانی کیفیت طاری کر دی۔ پورا ھال نعرہ تکبیر، سبحان اللہ اور ماشاء اللہ کے ترانوں سے گونجتا رہا۔
تقریب میں جنرل سیکرٹری جمعیت علمائے اسلام تحصیل جہلم مفتی محمد شیر خان، جنرل سیکرٹری مرکزی مسلم لیگ ضلع جہلم چوہدری ہارون رفیق، بھٹی فیڈریشن ضلع جہلم کے سرپرست اعلی لالہ جی محمد افضل بھٹی، نگرانِ مرکز مرزا محمد ارشد، ناظمِ مرکز محمد آصف گوندل، مرزا محمد عنصر، راجہ راشد محمود، محمد خالد، مرزا اعظم بیگ۔ اور صحافی برادری سے سینئر صحافی عبدالرحمن قادری، سینئر صحافی نعیم احمد بھٹی، بیورو چیف آصف جنجوعہ، بیورو چیف جاوا نیوز عزیز اللہ بٹ۔ اور علمائے کرام سے علامہ قاضی محمد رمضان، مولانا قاری عطاء اللہ ثاقب، مولانا ریاض احمد، قاری محمد احمد توحیدی، ملک منیر احمد، راجہ طارق سمیت جہلم کی مذہبی، سیاسی، سماجی شخصیات اور عوام و طلبہ نے بھرپور شرکت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں