0

گوجرانوالہ میں ولیمے کے روز دلہن کو قتل کرنے والا مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں مارا گیا

گوجرانوالہ میں ولیمے کے روز دلہن کو قتل کرنے والا مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں مارا گیا۔
سی سی ڈی کے مطابق مدوخلیل روڈ پر سی سی ڈی اہلکار آپریشن کے لیے جا رہے تھے کہ2 موٹر سائیکلوں پر سوار 4 افراد نے وین کو دیکھ کر فائرنگ کردی، فائرنگ میں ایک ملزم زخمی اور 3 فرار ہوگئے جب کہ زخمی ملزم کی شناخت سرفراز کے نام سے ہوئی جو اسپتال منتقلی کے دوران دم توڑ گیا۔
سی سی ڈی نے دعویٰ کیا ہے کہ ملزم اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوا جب کہ دوسری کارروائی میں مرکزی ملزم کے ساتھی کو بھی گرفتار کرلیا گیا، مقدمے میں نامزد ملزمہ عروب پہلے سے ہی گرفتار ہے۔
واضح رہے کہ ولیمے کی دلہن کو قتل کرنے کا واقعہ 24 اکتوبر کو سمن آباد چنگی کے قریب پیش آیا تھا، ملزم سرفراز نے ولیمہ کی تقریب سے واپسی پر دلہن کو قتل کیا تھا۔

3 سال قبل ملزم نے مقتولہ کے گھر رشتہ بھیجا تھا، لڑکی کے گھر والوں نے رشتے سے انکار کردیا تھا، قتل کا مقدمہ مرکزی ملزم اور مقتولہ کی دوست سمیت 3 افراد کے خلاف درج کیا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں