حکومت نے چھوٹی صنعتوں کو عالمی منڈیوں تک رسائی دینے کے لیے فوری اقدامات کا فیصلہ کر لی ہے ، وزیر مملکت خزانہ بلال اظہر کیانی نے ایس ایم ایز کے لیے برآمدی قرضوں کی سہولت سے فائدہ نہ اٹھانے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سٹیٹ بینک اور ایکسپورٹ امپورٹ بینک کو چھوٹے برآمد کنندگان تک رسائی بڑھانے کی ہدایت کر دی۔
بلال اظہر کیانی کی زیر صدارت ایس ایم ایز کی برآمدات بڑھانے سے متعلق اجلاس ہوا۔ اجلاس میں چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی برآمدات بڑھانے کے لیے حکومتی اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔وزیر مملکت خزانہ نے چھوٹے برآمد کنندگان کو قرضوں کی فراہمی اور مالی مشکلات دور کرنے پر زور دیا۔ دوران اجلاس چھوٹے برآمد کنندگان کو حکومتی مراعات سے آگاہ کرنے کے لیے مہم چلانے کی تجویز بھی سامنے آئی۔۔ بین الاقوامی تجارتی نمائشوں میں شرکت اور جدید مشینری کے حصول میں مشکلات کا جائزہ لیا گیا۔ آئی ٹی اور سافٹ ویئر کمپنیوں کے لیے سرمایہ کاری کے مواقع بڑھانے پر غور ہوا۔ وزیر مملکت نے زرعی اور غذائی مصنوعات کی برآمدات بڑھانے کے لیے سہولتیں فراہم کرنے پر زور دیا۔ برآمد کنندگان کی تجاویز پر متعلقہ وزارتوں اور اداروں کو مشترکہ اقدامات کی ہدایت کر دی گئی۔
بلال اظہر کیانی نے چھوٹی صنعتوں کو مالی اور انتظامی رکاوٹوں سے نکالنے کیلئے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
0











