0

پروفیشنل لائرز گروپ کا انتخابات 2026-27ء کے لیے امیدواروں کا اعلان، محبوب عالم صدر نامزد

جہلم (نیوز لائن) پروفیشنل لائرز گروپ، ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن جہلم کے زیرِ اہتمام قائداعظم ہال میں تقریب منعقد ہوئی، جس میں سالانہ انتخابات 2026-27ء کے لیے امیدواروں کی متفقہ نامزدگی کا اعلان کیا گیا۔ نامزد امیدواروں میں چوہدری محبوب عالم ایڈووکیٹ برائے صدر، چوہدری اشفاق احمد ایڈووکیٹ برائے نائب صدر، عمر اشرف کیانی ایڈووکیٹ برائے جنرل سیکرٹری اور چوہدری محمد طیب ایڈووکیٹ برائے جوائنٹ سیکرٹری شامل ہیں۔
اس موقع پر پروفیشنل لائرز گروپ نے وکلاء کے حقوق کے تحفظ، بار کے وقار میں اضافے اور وکلاء برادری کی فلاح و بہبود کے لیے مل کر کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں