0

پاکستان کی ایران امریکا کشیدگی کم کرنے کیلئے سفارتی کوششیں جاری،فیلڈ مارشل عاصم منیر اور محسن نقوی کی ایرانی قیادت سے اہم ملاقاتیں

ایران (نیوزلائن): پاکستان کی جانب سے امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی کے خاتمے کے لیے سفارتی کوششیں جاری ہیں، اسی سلسلے میں فیلڈ مارشل عاصم منیر اور محسن نقوی ایران میں موجود ہیں۔
ایرانی خبر ایجنسی کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان اور پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف سے ملاقات کی، جس میں وزیر داخلہ محسن نقوی بھی شریک تھے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ملاقاتوں میں دو طرفہ تعلقات، خطے کی صورتحال اور امریکا کے ساتھ جاری مذاکرات سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس سے قبل فیلڈ مارشل عاصم منیر نے تہران میں ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے بھی ملاقات کی تھی، جس میں خطے میں کشیدگی کم کرنے، امن و استحکام اور مغربی ایشیا کی سکیورٹی سے متعلق سفارتی کوششوں پر گفتگو ہوئی۔
یاد رہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر گزشتہ روز ایران کے دورے پر پہنچے تھے جہاں ایرانی وزیر داخلہ اسکندر مومنی نے ان کا پرتپاک استقبال کیا تھا۔
دوسری جانب محسن نقوی پہلے ہی ایران میں موجود ہیں اور ایرانی قیادت کی مختلف اہم شخصیات سے ملاقاتوں کے دوران امریکا کے ساتھ جاری تنازعات میں کمی لانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کر رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں