جہلم میں رحمت اللعالمین ﷺ کانفرنس کا انعقاد
سیرتِ طیبہ ﷺ انسانیت کے لیے کامل رہنمائی کا سرچشمہ ہے، محبت، امن، اخوت اور برداشت کے پیغام کو عام کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے
جہلم: ضلعی انتظامیہ جہلم کی جانب سے ماہِ ربیع الاول اور عید میلاد النبی ﷺ کی مناسبت سے نجی مارکی میں رحمت اللعالمین ﷺ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس میں سیرت النبی ﷺ کے روشن اور آفاقی پہلوؤں پر تفصیلی روشنی ڈالی گئی۔
کانفرنس کے شرکاء نے حضور اکرم حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کی تعلیماتِ محبت، امن، اخوت، برداشت اور رواداری کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ سیرتِ طیبہ ﷺ پوری انسانیت کے لیے کامل رہنمائی کا سرچشمہ ہے۔ علماء کرام، مشائخ عظام، مذہبی شخصیات اور معززینِ علاقہ نے کانفرنس میں شرکت کی اور نبی کریم ﷺ کی حیاتِ مبارکہ اور اسوۂ حسنہ کے مختلف پہلوؤں پر اظہارِ خیال کیا۔
مقررین نے کہا کہ معاشرے میں بڑھتی ہوئی بے چینی اور اختلافات کے خاتمے کے لیے ہمیں سیرتِ رسول اکرم ﷺ سے رہنمائی حاصل کرتے ہوئے محبت، اخوت، باہمی احترام اور برداشت کو فروغ دینا ہوگا۔
کانفرنس کا بنیادی مقصد معاشرے میں محبت، باہمی رواداری، امن اور اتحاد کے پیغام کو عام کرنا اور نئی نسل کو سیرتِ طیبہ ﷺ کی تعلیمات سے روشناس کرانا تھا۔ تقریب کے اختتام پر ملک و قوم کی سلامتی، ترقی، خوشحالی اور امتِ مسلمہ کے اتحاد کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔
0











