0

وزیراعظم شہباز شریف کی 27 ویں آئینی ترمیم سے وزیراعظم کو استثنیٰ دینے کی شق واپس لینے کی ہدایت

اسلام آباد (نیوز لائن)وزیراعظم شہباز شریف نے 27 ویں آئینی ترمیم میں شامل وزیراعظم کو استثنیٰ دینے کی شق واپس لینے کی ہدایت کر دی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (X) پر جاری بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ آذربائیجان سے واپسی پر انہیں بتایا گیا کہ پارٹی کے چند سینیٹرز نے وزیراعظم کے استثنیٰ سے متعلق ترمیمی شق سینیٹ میں پیش کی ہے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ
“یہ شق کابینہ سے منظور شدہ مسودے کا حصہ نہیں تھی، میں نے ہدایت دی ہے کہ 27 ویں آئینی ترمیم میں سے یہ شق فوری طور پر واپس لی جائے۔”
شہباز شریف نے کہا کہ
“ایک منتخب وزیراعظم یقیناً قانون اور عوام دونوں کے سامنے جوابدہ ہے، اس لیے استثنیٰ کی گنجائش نہیں ہونی چاہیے۔”
یاد رہے کہ گزشتہ روز سینیٹ میں پیش کیے گئے 27 ویں آئینی ترمیمی مسودے میں صدرِ مملکت کے تاحیات استثنیٰ کی تجویز کے ساتھ وزیراعظم کے لیے بھی استثنیٰ کی شق شامل کیے جانے کی اطلاعات سامنے آئی تھیں۔
ذرائع کے مطابق، آرٹیکل 248 میں مجوزہ ترمیم کے تحت صدر کے ساتھ لفظ “وزیراعظم” بھی شامل کیا جانا تھا، تاہم وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت کے بعد اب یہ شق ترمیمی مسودے سے خارج کر دی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں