عطا تارڑ کا فضل الرحمان پر خیبرپختونخوا میں سیاسی فائدہ اٹھانے کا الزام
ویب ڈیسک
وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے الزام عائد کیا ہے کہ مولانا فضل الرحمان خیبرپختونخوا میں سیاسی فائدہ حاصل کرنے کے لیے بیانات دے رہے ہیں۔
عطا اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ اپوزیشن لیڈر اور وزیراعظم کی ملاقات میں رکاوٹ جگہ نہیں بلکہ محمود خان اچکزئی کا مائنڈ سیٹ ہے۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ محمود خان اچکزئی کو پی ٹی آئی کی جانب سے تنقید کا سامنا کرنا پڑا ہے اور وہ پارٹی کے دباؤ میں ہیں۔
وفاقی وزیر اطلاعات نے امید ظاہر کی کہ محمود خان اچکزئی کی بیان بازی ختم ہو جائے گی اور وہ وزیراعظم ہاؤس آ جائیں گے۔
0











