بلوچستان کے ضلع مستونگ میں سیکیورٹی فورسز نے کامیاب کارروائی کے دوران کمانڈر نقیب سمیت 3 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کیخلاف بھرپور کارروائیاں جاری ہیں۔ سیکیورٹی فورسز نے مستونگ میں آپریشن کے دوران 3 دہشت گرد ٹھانے لگا دیئے۔ ہلاک ہونے والوں میں دہشتگرد کمانڈر نقیب بھی شامل ہے۔
دہشت گردوں کی گاڑی کو کواڈ کاپٹر سے نشانہ بنا کر تباہ کیا گیا۔ سیکیورٹی ذرائع نے واضح کیا ہے کہ ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔
0











