0

للہ ٹاؤن : تین دکانوں سے65 کلو زہریلا گوشت پکڑا گیا،دکانداروں کے خلاف مقدمات درج

تین بیف و مٹن شاپس سے باسی اور ناقص گوشت برآمد، ویٹرنری ڈاکٹر نے انسانی استعمال کے لیے مضر قرار دے دیا؛ دکانداروں کے خلاف مقدمات درج
پنڈدادن خان (ملک باصر کھوکھر، صفر علی خان): للہ ٹاؤن میں پنجاب فوڈ اتھارٹی جہلم نے ناقص اور مضرِ صحت گوشت فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے تین بیف اینڈ مٹن شاپس سے مجموعی طور پر 65 کلوگرام باسی، ناقص اور مضرِ صحت گوشت برآمد کرکے موقع پر تلف کردیا، جبکہ تینوں دکانداروں کے خلاف تھانہ للہ ٹاؤن میں مقدمات درج کروا دیے گئے۔
ڈی جی فوڈ اتھارٹی راجہ منصور احمد کی ہدایات پر کی جانے والی کارروائی کے دوران محمد اقبال کی دکان سے 35 کلوگرام، حسین احمد کی دکان سے 16 کلوگرام جبکہ محمد اسماعیل کی دکان سے 19 کلوگرام ناقص گوشت برآمد ہوا۔
فوڈ اتھارٹی کے مطابق ویٹرنری ڈاکٹر کی جانچ کے بعد برآمد ہونے والے گوشت کو انسانی استعمال کے لیے مضر قرار دیا گیا، جس پر تمام گوشت موقع پر ہی تلف کردیا گیا۔
حکام نے بتایا کہ ناقص گوشت فروخت کرنے والے دکانداروں محمد اقبال، حسین احمد اور محمد اسماعیل کے خلاف تھانہ للہ ٹاؤن میں مقدمات درج کروا دیے گئے ہیں۔
فوڈ اتھارٹی حکام کا کہنا ہے کہ شہریوں کو محفوظ، معیاری اور صحت بخش خوراک کی فراہمی پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ عوام کی صحت سے کھیلنے والے عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں