وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ حوثی سعودی عرب کے خلاف جارحیت کا ارتکاب کر رہے ہیں، پاکستان کسی بھی کشیدگی کی صورت میں سعودی عرب کی مدد کے لیے موجود ہے۔
خواجہ آصف نے کہا کہ کشیدگی حوثیوں کی جانب سے ہو یا کسی دوسرے ملک کی طرف سے، سعودی عرب کی سکیورٹی کو چیلنج کرنے والے کسی بھی اقدام کے دفاع میں پاکستان سامنے آئے گا اور تمام دستیاب وسائل استعمال کرے گا۔
وزیر دفاع نے کہا کہ ایک بات واضح ہونی چاہیے کہ سعودی عرب کا دشمن پاکستان کا دشمن ہے۔ حوثیوں کی جانب سے کسی بھی خطرے کی صورت میں پاکستان سعودی عرب کے دفاع میں اپنا کردار ادا کرے گا۔
0











