جہلم: نوگراں پل کے قریب دو موٹرسائیکلوں میں تصادم، 16 سالہ طالب علم جاں بحق، 3 افراد زخمی
جہلم (نیوز لائن) جہلم پنڈ دادن خان روڈ پر نوگراں پل کے قریب دو موٹرسائیکلوں کے تصادم میں ایک طالب علم جاں بحق جبکہ تین افراد زخمی ہوگئے۔ ریسکیو 1122 کے مطابق اطلاع ملتے ہی دو ایمبولینسز جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں، جہاں زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ڈی ایچ کیو ہسپتال جہلم منتقل کر دیا گیا۔ حادثے میں جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت محمد عبداللہ ولد قدوس، عمر 17 سال، کے نام سے ہوئی، جبکہ زخمیوں میں شمیر ولد واجد وسیم (15 سال)، مزمل ولد محمد شفیق (16 سال) اور احمد ولد امانت علی (17 سال) شامل ہیں۔
0











