0

جہلم: منشیات فروشی کے مقدمے میں مجرم وقار حفیظ کو 7 سال قید اور 6 لاکھ روپے جرمانے کی سزا

تھانہ سٹی کے مقدمہ نمبر 694/25 کا فیصلہ سنا دیا گیا، جہلم پولیس کی مؤثر پیروی اور ٹھوس شواہد کی بنیاد پر عدالت نے سزا سنائی، ڈی پی او شفیق احمد چوہدری کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھنے کا عزم
جہلم ( نیوزلائن) عدالت نے تھانہ سٹی جہلم میں درج منشیات فروشی کے مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے جرم ثابت ہونے پر مجرم وقار حفیظ کو 7 سال قید اور 6 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔
تفصیلات کے مطابق مقدمہ نمبر 694/25، بجرم CNSA 9(2)6، تھانہ سٹی جہلم میں درج کیا گیا تھا۔ مجرم وقار حفیظ نے سال 2025 میں منشیات سے متعلق جرم کا ارتکاب کیا۔ جہلم پولیس نے جدید تفتیشی اور تکنیکی ذرائع کی مدد سے ملزم کو ٹریس کرکے گرفتار کیا۔
مقدمے کے تفتیشی افسر سب انسپکٹر مظہر علی نے تفتیش مکمل کرتے ہوئے ٹھوس شواہد کی بنیاد پر چالان عدالت میں پیش کیا۔ جہلم پولیس کی مؤثر پیروی اور تفتیش کے نتیجے میں عدالت نے وقار حفیظ کو 7 سال قید اور 6 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔
اس موقع پر ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری نے کہا کہ منشیات فروش معاشرے کا ناسور ہیں اور ان کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے۔ منشیات کے کاروبار میں ملوث عناصر کے خلاف قانونی کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں