0

جہلم: غیر منظور شدہ کمرشل عمارتوں کے خلاف کارروائی، مالکان کو نوٹسز

میونسپل کمیٹی کی نقشہ برانچ کا شہر بھر میں کریک ڈاؤن، قانونی تقاضے پورے کرنے کی ہدایت
جہلم ( نیوزلائن): میونسپل کمیٹی جہلم کی نقشہ برانچ نے شہر میں بغیر منظور شدہ نقشوں اور ضروری اجازت ناموں کے تعمیر ہونے والی کمرشل عمارتوں کے خلاف کارروائی شروع کرتے ہوئے مالکان کو نوٹسز جاری کر دیے۔
ذرائع کے مطابق مختلف علاقوں میں زیرِ تعمیر اور قائم کمرشل عمارتوں کا جائزہ لینے کے دوران ایسی عمارتوں کی نشاندہی کی گئی جن کے نقشے منظور شدہ نہیں یا تعمیر کے لیے ضروری قانونی تقاضے پورے نہیں کیے گئے
متعلقہ مالکان کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ عمارتوں کے نقشے اور دیگر ضروری دستاویزات میونسپل کمیٹی سے منظور کروائیں اور قانونی تقاضے پورے کریں۔
میونسپل کمیٹی حکام کے مطابق شہریوں کی جان و مال کے تحفظ اور تعمیراتی قوانین پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی جاری رہے گی۔ شہری حلقوں نے اقدام کا خیرمقدم کرتے ہوئے کارروائی بلاامتیاز اور شفاف انداز میں جاری رکھنے کا مطالبہ کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں