0

جہلم: سوہاوہ میں ایل پی جی کا خالی ٹینکر دیوار سے ٹکرا گیا، ڈرائیور جاں بحق

پیر پلائی اسٹاپ کے قریب تیز رفتاری کے باعث حادثہ پیش آیا، ریسکیو 1122 نے لاش ڈی ایچ کیو اسپتال چکوال منتقل کردی
جہلم:(نیوزلائن)تحصیل سوہاوہ میں پیر پلائی اسٹاپ کے قریب ایل پی جی کا خالی ٹینکر تیز رفتاری کے باعث دیوار سے ٹکرا گیا، جس کے نتیجے میں ٹینکر ڈرائیور جاں بحق ہوگیا۔
ریسکیو 1122 کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اسٹیشن سوہاوہ سے ایک ایمبولینس موقع پر روانہ کی گئی، جبکہ بعد ازاں ریسکیو اسٹیشن جہلم سے ریسکیو وہیکل بھی جائے حادثہ کی جانب روانہ کی گئی۔
ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں ٹینکر ڈرائیور جان کی بازی ہار گیا۔ جاں بحق ڈرائیور کی لاش چکوال کی ایمبولینس کے ذریعے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز اسپتال چکوال منتقل کردی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں