0

بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک

آواران کے علاقے بدرنگ میں خفیہ اطلاع پر کارروائی، ہلاک دہشتگردوں سے اسلحہ و گولہ بارود برآمد
کوئٹہ (نیوزلائن): بلوچستان کے مختلف علاقوں میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کے دوران 3 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق بلوچستان کے مختلف علاقوں میں آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری ہیں، جن کے دوران ضلع آواران کے علاقے بدرنگ میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کی گئی۔
ذرائع کے مطابق انٹیلی جنس بنیادوں پر کیے گئے آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا، کارروائی میں 3 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔
سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔
سکیورٹی فورسز کی جانب سے علاقے میں ممکنہ طور پر موجود دیگر دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کی تلاش کے لیے کارروائی جاری رکھنے کی اطلاعات ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں