0

اینٹی کرپشن جہلم نے ڈومیلی یونین کونسل کے سیکرٹری عبدالستار کو رشوت لیتے ہوئےگرفتار کر لیا

جہلم (عامر کیانی سے): اینٹی کرپشن پولیس نے ڈومیلی یونین کونسل میں کارروائی کرتے ہوئے مبینہ طور پر رشوت لینے والے یونین کونسل سیکرٹری عبدالستار کو گرفتار کرلیا۔
ذرائع کے مطابق اینٹی کرپشن ٹیم نے شہری کی شکایت پر ٹریپ ریڈ کیا، جس کے دوران یونین کونسل سیکرٹری عبدالستار کو مبینہ طور پر رشوت کی رقم وصول کرتے ہوئے حراست میں لیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے 50 ہزار روپے کے نشان زدہ نوٹ برآمد ہوئے، جنہیں مبینہ رشوت کی رقم قرار دیا جا رہا ہے۔
اینٹی کرپشن پولیس نے گرفتار ملزم کو تھانے منتقل کردیا، جہاں واقعے سے متعلق مزید تحقیقات اور قانونی کارروائی جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں