0

نیپال میں 4 روز پہلے آنیوالے تباہ کن سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 616 ہوگئی

نیپال میں چار روز قبل آنے والے تباہ کن سیلاب نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی، سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 616 ہوگئی جبکہ 2 ہزار 301 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
نیپالی حکام کے مطابق نیپال اور تبت میں تقریباً 2 ہزار 500 افراد تاحال لاپتا ہیں، جن کی تلاش کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں، سیلاب سے مجموعی طور پر 2,301 افراد زخمی ہوئے۔
اقوام متحدہ کےمطابق سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کو فوری طور پر خوراک اور صاف پانی کی ضرورت ہے، جبکہ 4 ہزار سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جاچکا ہے۔
اقوام متحدہ کاکہنا ہےکہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بین الاقوامی امدادی ٹیموں کا ریسکیو آپریشن جاری ہے،جبکہ متاثرین کو بنیادی ضروریات کی فراہمی کے لیے بھی کوششیں کی جارہی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں