سعودی اتحادی فوج نے یمن میں حوثی ملیشیا کے فوجی اہداف پر کارروائی کرتے ہوئے میزائلوں کے 5 گودام تباہ کردئیے۔
اتحادی فوج کےترجمان کےمطابق کارروائی کامقصد حوثی ملیشیا کےخطرات کے ذرائع ختم کرنا تھا،کارروائی کے دوران بیلسٹک میزائلوں کے پانچ گودام اور میزائل داغنے والے چار لانچنگ پلیٹ فارمز تباہ کردیے گئے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں شہریوں کے تحفظ کے لیے کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی،فوجی کارروائی بین الاقوامی انسانی قانون کے مطابق کی گئی۔
0











