امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نوبل امن انعام نہ ملنے پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں ایک نہیں بلکہ آٹھ نوبل امن انعام ملنے چاہئیں تھے
سوشل میڈیا پر اپنےبیان میں ٹرمپ نےدعویٰ کیاکہ انہوں نے آٹھ جنگیں ختم کرائیں اور ایران سمیت روس یوکرین جنگ ختم کرانے کے بھی قریب ہیں۔
ڈونلڈٹرمپ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ رکوانا ہی نوبل امن انعام کے لیے کافی تھا، انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایران کو جوہری ہتھیار بنانے سے روکا اور مشرق وسطیٰ کو تباہی سے بچایا۔
امریکی صدر نے نوبل امن انعام کی حقدار قرار پانے والی خاتون پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انہیں معلوم نہیں کہ خاتون نے ایسا کیا کارنامہ انجام دیا ہے، انہیں صرف اسرائیل سے نفرت کی وجہ سے جانا جاتا ہے۔
ٹرمپ نے مزید کہا کہ امن کے لیے ان کی کامیابیوں جیسا ریکارڈ تاریخ میں کسی کا نہیں رہا اور انہوں نے تاریخ میں سب سے زیادہ لوگوں کی زندگیاں بچائی ہیں۔ ان کے مطابق ماریا کورینا نے بھی کہا تھا کہ وہ نوبل امن انعام کے سب سے زیادہ مستحق ہیں۔
0











