بھارتی حکومت کی تسلط پسندانہ پالیسیز کیخلاف بھارتی ریاستوں میں آزادی کی مسلح اورسیاسی تحریکیں زور پکڑ گئیں ۔ منی پورمیں ناگا برادری نے انڈین یونین سے الگ ہوکر چین میں شامل ہونے کی دھمکی دے دی ہے ۔ سیاسی مبصرین نے ساری صورتحال کا ذمہ دار مودی سرکار کو قرار دیا ہے ۔
برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق حکومت نےناگا شہریوں کی سلامتی یقینی نہ بنائی تو وہ چین سےمددمانگنے اور چینی پرچم لہرانےپرمجبورہوجائیں گے ۔ منی پورکے سولہ انتظامی اضلاع میں سےبیشترکو بدامنی کا شکارقراردیکرفوج کوخصوصی اختیارات دیئےگئےہیں ۔ ناگا سول سوسائٹی کی تنظیم “تھنگ کول آزے کٹمناؤ لونگ” کےصدریارچوئسو کاشونگ نے نیوز کانفرنس میں کہا سرکاری حمایت یافتہ مسلح گروپ برما سے منی پور میں داخل ہو کر ناگا برادری پر خونریزحملےکررہےہیں ۔ منی پورمیں نسلی وخونی فسادات میں ساٹھ ہزارسےزائد افراد گھربارچھوڑنےپرمجبورہوچکے ہیں۔ ہزاروں مکانات جلا کرراکھ کیے جا چکے ۔ مقامی صحافیوں کے مطابق ریاست میں بدعنوان عناصر، منشیات کے تاجروں اور جنگجوؤں کی محفوظ پناہ گاہ بن چکی ہے.
0











