0

برطانیہ کا حوثی حملوں سے سعودی عرب کے دفاع کے لیے ٹائفون لڑاکا طیارے تعینات کرنے کا فیصلہ

برطانیہ کا حوثی حملوں سے سعودی عرب کے دفاع کے لیے ٹائفون لڑاکا طیارے تعینات کرنے کا فیصلہ
ویب ڈیسک: برطانوی حکومت نے حوثی باغیوں کے حملوں سے سعودی عرب کے دفاع میں مدد کے لیے رائل ایئر فورس کے ٹائفون لڑاکا طیارے تعینات کرنے کا اعلان کیا ہے۔
برطانوی وزارتِ دفاع کے مطابق یہ تعیناتی سعودی عرب کو اضافی دفاعی فوجی تعاون فراہم کرنے کا حصہ ہے۔ برطانوی لڑاکا طیارے سعودی شہروں اور اہم قومی تنصیبات کو فضائی حملوں سے محفوظ رکھنے کے لیے دفاعی فضائی مشن انجام دیں گے۔
وزارتِ دفاع نے واضح کیا ہے کہ برطانوی طیاروں کا کردار مکمل طور پر دفاعی ہوگا اور وہ حوثیوں کے خلاف کسی جارحانہ کارروائی میں حصہ نہیں لیں گے۔
بیان کے مطابق برطانیہ سعودی عرب میں دفاعی سازوسامان کی نقل و حرکت میں معاونت کے لیے ایک فوجی ٹرانسپورٹ طیارہ بھی تعینات کرے گا، جبکہ سعودی افسران کی معاونت کے لیے برطانوی فوجی مشیر بھی فراہم کیے جائیں گے۔
برطانوی وزیرِ دفاع ویس اسٹریٹنگ نے کہا کہ سعودی عرب پر حوثیوں کے مسلسل حملے قابلِ مذمت ہیں۔ ان کے مطابق ریاض ایئرپورٹ کو نشانہ بنانا ظاہر کرتا ہے کہ حوثی خطے میں کشیدگی بڑھانے کے لیے کس حد تک جا رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں