ایشین گیمز اسکواش ایونٹ میں محمد عرفان کی شاندار پرفارمنس کا سلسلہ جاری ہے
پاکستان کے محمد عرفان نے سنگلز ایونٹ کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔ کوارٹر فائنل میں بھارت کے ویر چھوترانی کو ایک کے مقابلے میں تین گیمز سے شکست دی۔ سیمی فائنل میں محمد عرفان کا سامنا ایک بار پھر بھارتی کھلاڑی سے ہوگا۔
ایشین گیمز اسکواش میں پاکستان کے نور زمان بھی سیمی فائنل میں پہنچ گئے، نور زمان نے کوارٹرفائنل میں چینی حریف کو شکست دی۔
0











