0

سری لنکا کیخلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے قومی ٹیم کا اعلان

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے قومی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے جس میں کئی اہم تبدیلیاں کی گئی ہیں۔
سابق کپتان شان مسعود، عبداللہ شفیق، خرم شہزاد اور عامر جمال کو اسکواڈ سے ڈراپ کر دیا گیا ہے جبکہ ساجد خان، صائم ایوب اور محمد علی بھی ٹیم میں جگہ بنانے میں ناکام رہے۔
اعلان کردہ اسکواڈ میں بابر اعظم کو کپتان برقرار رکھا گیا جبکہ نئے کھلاڑیوں میں سمیر منہاس، محمد طہٰ اور محمد سلیمان شامل ہیں جنہیں پہلی بار قومی ٹیم میں منتخب کیا گیا ہے۔
سمیر منہاس اور عرفات منہاس، دونوں بھائیوں کو بھی اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔
ٹیم میں عبداللہ فضل، اذان اویس، محمد عباس، سعود شکیل، غازی غوری، سعد بیگ، سلمان آغا اور علی عثمان کو بھی شامل کیا گیا ہے۔
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ 9 نومبر سے راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں