نیویارک: امریکا اور ایران کے وفود کے درمیان نیویارک میں تین گھنٹے طویل ملاقات ہوئی، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خصوصی مندوب اسٹیو وٹکوف اور داماد جیرڈ کُشنر نے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ملاقات کی۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق صدر ٹرمپ نے ملاقات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ملاقات اچھی رہی، یہ ایرانیوں کے مفاد میں ہے کہ ڈیل کرلیں یہ ان کے لئے بہتر ہوگا۔
صدر ٹرمپ نے کہا کہ خصوصی مندوب اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر کی ایران کے ثالثوں کے ساتھ بہت اچھی ملاقات ہوئی، ہم دیکھیں گے کہ اس معاملے میں کیا پیش رفت ہوسکتی ہے۔
اُنہوں نے بتایا کہ امریکا اور ایران کے درمیان مستقبل قریب میں ایک اور ملاقات بھی طے کی گئی ہے۔
تاہم اس حوالے سے ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ ملاقات امریکی درخواست پر کی گئی اور اس ضرورت کی بنیاد پر بھی کہ آبنائے ہرمز کھولنے کے لیے ایرانی شرائط پیش کی جائیں۔
ایرانی میڈیا نے بتایا کہ ایران نے امریکا پر واضح کردیا ہے کہ آبنائے ہرمز کھولنے کے لیے ایرانی ناکہ بندی ختم، ایرانی اثاثے جاری اور تمام محاذوں پر جنگ کا خاتمہ کرنا ہوگا۔
0











