0

ایران سے تعلقات ختم کرنے کا امریکی دباؤ مسترد، روس ڈٹ گیا

دوسرے ممالک کے تعلقات میں اجارہ داری قبول نہیں،کریملن کا امریکا کو واضح جواب
ویب ڈیسک: روس نے ایران سے دوری اختیار کرنے کے امریکی مطالبے کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ امریکا دوسرے ممالک کے تعلقات پر اجارہ داری قائم کرنے کی پوزیشن میں نہیں۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے کہا کہ روس اور ایران کے تعلقات کے حوالے سے فیصلے کسی تیسرے ملک کے دباؤ میں نہیں کیے جائیں گے۔
دمتری پیسکوف کا کہنا تھا کہ امریکا اس پوزیشن میں نہیں کہ وہ دوسرے ممالک کے باہمی تعلقات پر اجارہ داری قائم کرے اور انہیں یہ بتائے کہ کس ملک کے ساتھ کس نوعیت کے تعلقات رکھنے چاہییں۔
دوسری جانب چین نے بھی ایران سے دوری اختیار کرنے کے امریکی مطالبے کی مخالفت کرتے ہوئے اس مؤقف کی حمایت نہیں کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں