اہم خبریں

اس کیٹا گری میں 199 خبریں موجود ہیں

خیبرپختونخوا،ڈپٹی کمشنرز کو گرفتاری اور نظربندی کے اختیار ات مل گئے

پشاور( نیوزلائن) خیبر پختونخوا میں گورنر فیصل کریم کنڈی نے امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر ڈپٹی کمشنرز کو ایم پی او آرڈیننس کے تحت گرفتاری اور نظر بندی کے اختیارات ضلعی انتظامیہ کو منتقل کر دیے ۔…

وفاقی حکومت کا سرکاری ملازمین کی غیر ملکی شہریت کی تفصیلات طلب کرنےکا فیصلہ

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے سرکاری ملازمین کی غیر ملکی شہریت کی تفصیلات طلب کرنےکا فیصلہ کیا ہے۔ وفاقی حکومت نے سرکاری ملازمین کی غیر ملکی شہریت کی تفصیلات طلب کرتے ہوئے ملازمین کو 90 روز میں ڈیکلیریشن جمع کرانے…

جیسے بھارت کیلئے ایران سے تعلقات ضروری ہیں ویسے ہی امریکا کو پاکستان سے تعلقات کی ضرورت ہے: مارکو روبیو

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہےکہ جیسے بھارت کیلئے ایران سے تعلقات ضروری ہیں ویسے ہی امریکا کو پاکستان سے تعلقات کی ضرورت ہے۔ بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے مارکو روبیو نے کہا کہ ہم دنیا میں…

ملتان میں بچے کو گاڑی سے کچلنے والا ملزم ’پولیس مقابلے‘ میں ہلاک ہوگیا، سی سی ڈی

کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ(سی سی ڈی) کا کہنا ہے کہ ملتان میں بچے کو گاڑی سے کچلنے والا مرکزی ملزم فرار ہونے کے بعد ’سی سی ڈی بہاول پور سے مقابلے میں ہلاک‘ ہو گیا۔ سی سی ڈی بہاول پور کے…

راجن پور میں تیز رفتار مسافر بس کو حادثہ، 10 افراد جاں بحق

راجن پور میں تیز رفتار مسافر بس حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں 10 افراد جاں بحق ہوگئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق یہ واقعہ راجن پور میں انڈس ہائی وے بنگلہ ہدایت کےقریب پیش آیا جہاں تیز رفتار…

اسلام آباد: امریکا جانےکی خواہشمند طالبہ خودکشی کیس کا ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

اسلام آباد: اعلیٰ تعلیم کے لیے امریکا جانےکی خواہشمند طالبہ لائبہ کی خودکشی کیس کا ملزم نعمان اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا۔ اسلام آباد پولیس کے ترجمان کے مطابق پولیس ٹیم ملزم نعمان کو نشاندہی پر برآمدگی…

بلوچستان کی صوبائی وزیر کھیل مینا مجید کے بھائی مبینہ طور پر اغوا، مسلح افراد اسلحے کے زور پر ساتھ لے گئے

بلوچستان کے وزیر داخلہ ضیا لانگو نے تصدیق کی ہے کہ بلوچستان کی رکن اسمبلی اور صوبائی وزیر کھیل مینا مجید کے بھائی اورنگزیب مجید کو ضلع کیچ سے مبینہ طور پر اغوا کرلیا گیا ہے۔ کوئٹہ میں پریس کانفرنس…

21 ہزار سے زائد پاکستانی 72 ممالک کی جیلوں میں قید، قومی اسمبلی میں انکشاف

اسلام آباد: قومی اسمبلی کو آگاہ کیا گیا ہے کہ دنیا کے 72 ممالک میں مجموعی طور پر 21 ہزار 647 پاکستانی شہری قید ہیں، جن میں سے 13 ہزار 78 زیرِ سماعت مقدمات کا سامنا کر رہے ہیں، جبکہ…

خیبرپختونخوامیں گورنرراج، تحریک انصاف کی عدالت سے لارجر بینچ بنانے کی استدعا

پشاور ہائی کورٹ میں خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ کے خلاف دائر درخواستوں پر سماعت ہوئی۔ تحریک انصاف کی عدالت سے لارجر بینچ بنانے کی استدعا کردی۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر…

بے روزگاری اور مالی مشکلات بچوں کے نان نفقے سے انکار کا جواز نہیں، لاہور ہائیکورٹ

لاہور ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ، مالی مشکلات اور بے روزگاری بچوں کے نان نفقے سے انکار کا جواز نہیں، باپ بچوں کے اخراجات ادا کرنے کا پابند ہے۔ لاہورہائیکورٹ نےبچوں کےنان نفقے اورتحویل سےمتعلق والدکی درخواست خارج کردی،جسٹس شیریں عمران…