0

گوجرانوالہ میں شادی سے انکار پر ولیمہ کے روز دلہن کو بےدردی سے قتل کردیا گیا

گوجرانوالہ میں شادی سے انکار پر ولیمہ کے روز دلہن کو بےدردی سے قتل کردیا گیا۔
افسوسناک واقعہ تھانہ اروپ کےعلاقےگلشن کالونی میں پیش آیا جہاں موٹرسائیکل سوار دو نوجوانوں نے ولیمےسے واپس آتی ہوئی گاڑی روک کردلہن کو کارسےاتارا اورفائرنگ کرکےبےدردی سےموت کے گھاٹ اتار دیا۔
اہلخانہ کےمطابق سرفراز نامی شخص نےساتھی کےساتھ ملکرصبا کو قتل کیا اوردھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہوگیا،ابتدائی تفتیش کےمطابق سرفراز نامی ملزم نےشادی سےانکارکرکےکسی اور کےساتھ شادی کرنے پر خاتون سے بدلہ لیا،پولیس نے واقعہ کامقدمہ درج کرلیاتاہم ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جاسکی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں