ڈالمیا فیکٹری کے قریب حادثہ، ریسکیو 1122 نے لاش آر ایچ سی کھیوڑہ منتقل کردی
پنڈ دادن خان (نیوز لائن): تحصیل پنڈ دادن خان کے علاقے کھیوڑہ میں کان کنی کے مقام پر ڈالمیا فیکٹری کے قریب جپسم سے لدی ٹریکٹر ٹرالی الٹنے کے نتیجے میں 30 سالہ شخص جاں بحق ہوگیا۔
ریسکیو 1122 کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی اور امدادی کارروائی کرتے ہوئے جاں بحق شخص کو نکال کر آر ایچ سی کھیوڑہ منتقل کردیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ ڈالمیا فیکٹری کے قریب پیش آیا، جہاں جپسم سے لدی ٹریکٹر ٹرالی اچانک الٹ گئی۔ حادثے میں 30 سالہ شخص جان کی بازی ہار گیا۔
0











