0

کنٹینرز کی پکڑ دھکڑ، کراچی سے اسلام آباد سامان کی سپلائی معطل

گڈز ٹرانسپورٹ سپریم کونسل نے لوڈنگ روک دی، اشیائے خورونوش سمیت دیگر سامان کی ترسیل بند؛ شپنگ کمپنیوں نے بھی کنٹینرز گراؤنڈ کردیئے
اسلام آباد: اسلام آباد اور پنجاب میں کنٹینرز کی پکڑ دھکڑ کے معاملے پر گڈز ٹرانسپورٹ سپریم کونسل نے کراچی سے اسلام آباد اشیائے خورونوش سمیت دیگر سامان کی سپلائی معطل کردی۔
چیئرمین گڈز ٹرانسپورٹ سپریم کونسل کے مطابق کنٹینرز پکڑے جانے کے باعث گڈز ٹرانسپورٹرز کو بھاری مالی نقصان کا سامنا ہے، جس کے سبب ٹرانسپورٹرز نے لوڈنگ کا عمل روک دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کراچی سے اسلام آباد کے لیے اشیائے خورونوش سمیت دیگر سامان کی سپلائی بند کردی گئی ہے۔
دوسری جانب اسلام آباد اور پنجاب میں کنٹینرز کی پکڑ دھکڑ کے باعث شپنگ کمپنیوں نے بھی گڈز ٹرانسپورٹ کو کنٹینرز کی ترسیل روک دی ہے اور موجودہ کنٹینرز گراؤنڈ کردیئے ہیں۔
ٹرانسپورٹرز کا کہنا ہے کہ کنٹینرز کی پکڑ دھکڑ کے باعث انہیں بھاری مالی نقصان کا سامنا ہے اور سامان کی ترسیل کا سلسلہ متاثر ہو رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں