انسداد دہشت گردی عدالت میں پولیس نے رپورٹ جمع کرا دی، فرانزک رپورٹس بھی پیش، فریقین کے دلائل کے لیے سماعت 14 ستمبر تک ملتوی
پشاور ( نیوز لائن): انسداد دہشت گردی عدالت پشاور میں ریڈیو پاکستان حملہ کیس کی سماعت کے دوران پولیس نے رپورٹ عدالت میں جمع کرا دی، جس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے ریڈیو پاکستان کیس میں ملوث ہونے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق دورانِ سماعت تفتیشی افسر نے پولیس رپورٹ عدالت میں جمع کرائی، جبکہ پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کی رپورٹس بھی عدالت میں پیش کردی گئیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ سماعت پر دیگر سرکاری محکموں کی رپورٹس اور فرانزک رپورٹس کی روشنی میں تمام فریقین کے دلائل سنے جائیں گے۔
پولیس رپورٹ جمع کرانے میں تاخیر ہوئی، تاہم اعلیٰ پولیس حکام کی ہدایت پر رپورٹ عدالت میں پیش کی گئی۔
عدالت نے پولیس رپورٹ پر فریقین کے دلائل کے لیے سماعت 14 ستمبر 2026 تک ملتوی کردی۔
0











