قرض کی مدت 5 سال، پہلے 3 ماہ کوئی قسط نہیں دینا ہوگی، قائدآباد میں خصوصی اسٹیٹ قائم کی جائے گی: مریم نواز
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پنک سالٹ پاکستان کا قیمتی خزانہ ہے، اس کی ویلیو ایڈیشن سے ملکی معیشت اور زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگا۔
پنک سالٹ ویلیو ایڈیشن فنانسنگ اسکیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ ویلیو ایڈیشن کیلئے 5 کروڑ روپے تک کے بلاسود قرضے فراہم کیے جا رہے ہیں، قرض کی مدت 5 سال ہوگی جبکہ ابتدائی 3 ماہ قرض لینے والوں کو کوئی رقم واپس نہیں کرنا ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ قائدآباد میں پنک سالٹ کی ویلیو ایڈیشن کیلئے خصوصی اسٹیٹ قائم کی جا رہی ہے۔ ماضی میں پاکستان سے معمولی قیمت پر نمک خرید کر دوسرے ممالک اس کی ویلیو ایڈیشن کے ذریعے لاکھوں ڈالر کماتے رہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پنک سالٹ کی ویلیو ایڈیشن سے کاروباری سرگرمیوں کو فروغ ملے گا اور پاکستان کیلئے زرمبادلہ کمانے کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔ پنجاب قدرتی وسائل سے مالا مال ہے، جن سے بھرپور فائدہ اٹھانے کی ضرورت ہے۔
0











