0

منگلا ڈیم سے دریائے جہلم میں 63 ہزار کیوسک پانی چھوڑنے کا اعلان، ریسکیو 1122 کا الرٹ جاری

آئندہ چند روز دریا میں نہانے اور مویشی لے جانے سے گریز کریں، پانی کی سطح بڑھنے کا خدشہ
جہلم (نیوز لائن): پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 جہلم نے دریائے جہلم کے اطراف رہنے والے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے ممکنہ طور پر پانی کی سطح بلند ہونے کے پیشِ نظر حفاظتی الرٹ جاری کردیا۔
ریسکیو 1122 کے مطابق منگلا ڈیم سے آج رات سے مختلف اوقات میں IRSA کی ہدایات کے تحت دریائے جہلم میں 63 ہزار کیوسک تک پانی چھوڑا جائے گا، جس کے باعث دریائے جہلم اور ملحقہ علاقوں میں پانی کی سطح بڑھنے کا امکان ہے۔
ریسکیو حکام نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ آئندہ چند روز تک دریا میں جانے سے گریز کریں، خصوصاً دریا میں نہانے اور مویشیوں کو پانی میں لے جانے سے اجتناب کیا جائے۔
ریسکیو 1122 نے عوام سے اپیل کی ہے کہ ممکنہ خطرے کے پیشِ نظر احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں، کیونکہ بروقت حفاظتی اقدامات کے ذریعے قیمتی انسانی جانوں اور مویشیوں کو محفوظ رکھا جا سکتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں