جہلم (نیوزلائن)سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات کے آغاز پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ خوشی کی بات ہے کہ جس بات کا وہ طویل عرصے سے مشورہ دے رہے تھے، آج تحریک انصاف اسی پر عمل کر رہی ہے اور مذاکرات ہو رہے ہیں۔
فواد چوہدری نے کہا کہ آج اس طبقے کو بڑی شکست ہوئی ہے جو بالخصوص ملک سے باہر بیٹھ کر پاکستان کے اندر آگ لگانے کی ترغیب دے رہا تھا اور غداری کے فتوے جاری کر رہا تھا۔
0











